وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکولوں میں چھٹیاں

لاہور (اے ایف بی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکولوں میں چھٹیوں کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی نے انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی ڈی ای اوز ، اے ای اوز اور تمام مانیٹرنگ افسران جمعہ کے روز اپنی اپنی تحصیل اور مراکز کی انسپکشن کریں گے۔ فیلڈ افسران صبح آٹھ سے ساڑھے بارہ بجے تک فیلڈ میں رہے گے۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری و پرائیویٹ کو بند کروانے کے حوالے سے ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔ کسی بھی طالب علم یا استاد کو سکولوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مذکورہ بالا تمام افسران ہفتہ کی میٹنگ میں اپنی معائنہ رپورٹ پیش کریں گے۔ احکامات کی عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ افسران ذمہ دار ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں