فوربز نے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی

نیویارک (اے ایف بی ) امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کردی، فرانس کی معروف کاروباری شخصیت برنالڈ ارنالٹ نے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق برنالڈ ارنالٹ 226ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ سر فہرست ہیں، وہ پرتعیش سامان تیار کرنے والی کمپنی لوئی ویٹوں کے مالک ہیں، جنوری 2024 سے دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے سخت مقابلہ رہا ہے جہاں الیکٹرک کارساز امریکی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک اور آن لائن مارکیٹ ایمازون کے چیئرمین جیف بیزوس مارچ کے دوران قریب قریب ہی رہے ہیں۔ سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک 195 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔اسی طرح ایمازون کے مالک جیف بیزوس 194 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔دنیا کی امیر شخصیات میں چوتھے نمبر پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ ہیں۔ وہ 170.3 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔امیرترین افراد کی اس فہرست میں لیری ایلیسن پانچویں نمبر پر ہیں، جو ممتاز امریکی کاروباری شخصیت، ڈیٹا بیس سافٹ ویئر اور کلاؤڈ انجینیئرنگ میں مہارت رکھنے والے ملٹی نیشنل کمپنی اوریکل کارپوریشن کے شریک بانی اور اس کے سابق چیف ایگزیکٹیو افسر ہیں۔.ان کی دولت کا تخمینہ 155.2 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔فہرست میں کثیر ملکی کاروباری کمپنی برک شر ہاتھاوے کے سربراہ وارین بفیٹ چھٹے نمبر پر ہیں ، وہ 138.6 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا 813 کھرب پتی شخصیات کے ساتھ سر فہرست رہا ہے۔ مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 128 ارب ڈالرز کی ملکیت کے ساتھ ساتویں نمبرپرہیں ، جبکہ دنیا کی سب سے بڑی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک گوگل کے شریک بانی لیری پیج آٹھویں نمبر پر ہیں جن کی دولت کا اندازہ 126 ارب ڈالرز ہے۔بھارت کے ٹائیکون مکیش امبانی 116 ارب ڈالرز کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 9ویں نمبر پر آگئےہیں۔ کمپیوٹر کے مالک اور گوگل کے شریک بانی سرگی برِن 121.1 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوفٹ صرف اپنی موسیقی کی بنیاد پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہونے والی پہلی فنکارہ ہیں اور اندازے کے مطابق وہ 1.1 ارب ڈالرز کی مالک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں