ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد (اے ایف بی) ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا۔پاکستان کو کامیاب سفارت کاری کا ایک اور ثمر مل گیا، ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا ہے، یہ اعلان ناروے کی پولیس سکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سکیورٹی سروس نے جاری کی ہے، گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کچھ دیگر ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلباء اور ریسرچرز کو کافی مشکلات پیش آ رہی تھیں۔یاد رہے اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے تھا، لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمنٹ میں نہیں ہے، اس سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور ہمارے طلباء کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں