اساتذہ کی ترقیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ، اساتذہ تنظیموں کااظہار تشویش

راولپنڈی(اے ایف بی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر اساتذہ کی ترقیوں کے حوالے سے منعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس اساتذہ کی ترقیوں کے حوالے سے فیصلہ نہ کرسکا جس پرپنجاب ٹیخرزیونین نے پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی سینیارٹی لسٹ میں سنگین بے قاعدگیوں کا خدشہ کااظہار کردیا ڈی پی سی اجلاس سے قبل سینیارٹی لسٹ آویزاں کی گئی نہ اساتذہ کو فراہم کی گئی جس پر ہمارے تحفظات ہیں ترقیوں کے حوالے سے دونوں ڈی ای اوز نے پرموشن پالیسی کی من پسند تشریح کر دی، پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کے صدر عمران قاضی نے کہاکہ ایک ضلع میں پروموش کیلئے پالیسی کی الگ تشریح نے محکمہ تعلیم کی ساکھ کو نقصان پہنچایا،ڈی پی سی کے حوالے اعتراضات جمع کروا چکے، راولپنڈی میں ترقی کیلئے یکساں پالیسی بنائی جائے، اس معاملے پر ہر فورم پر جائیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں