عام انتخابات کی تیاریاں: محکمہ تعلیم کا سٹاف کیلئے افسران کو مراسلہ

پشاور (اے ایف بی) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں محکمہ تعلیم نے سٹاف تیار کرنے کیلئے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا۔انتخابات میں ڈیوٹی دینے کیلئے 5 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ کی لسٹ تیار کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات عنقریب منعقد ہو رہے ہیں۔انتخابات کے حوالے سے شہر کے چاروں ٹاؤنز کے سکولوں کے اساتذہ کی لسٹ تیار کی گئی، اساتذہ کی فہرست میں آئی بی این اور ای میل ایڈریس شامل نہیں ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایجوکیشن افسران لسٹ کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات شامل کر دیں اور تصدیق شدہ فہرست محکمہ تعلیم کے دفتر کو 2 دن میں ارسال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں