پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو دیئے گئے نئے داخلوں کا ٹاسک مکمل نہ ہوسکا

راولپنڈی ( اے ایف بی)پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی اورمری کے اضلاع میں سرکاری سکولوں کو دیئے گئے نئے داخلوں کا ٹاسک مکمل نہ ہوسکا ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نئے داخلہ مہم کےلئے دیا گیا ٹاسک کا ریکارڈ طلب کرلیا ، ٹاسک مکمل نہ کرنے والے سکولز ہیڈز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے پرائمری ، مڈل ، ہائی اورہائیرسکینڈری سکولوں میں داخلہ مہم کے چلانے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں راولپنڈی ضلع اورمری ضلع کو 2 لاکھ بچے داخلہ کرنا کا ٹاسک دیا ،تاہم راولپنڈی اورمری میں 30 ہزارروپے نئے داخلہ نہیں ہوسکے ، کلرسیداں ، کہوٹہ ، ٹیکسلا، راولپنڈی ، کوٹلی ستیاں کے سکولوں کو جو ٹاسک دیاگیا تھا وہ بھی مکمل نہیں ہوسکا ، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نئے داخلہ مہم کےلئے دیا گیا ٹاسک کی رپورٹ طلب کرلی ، سکولوں میں نئی داخلہ مہم کے تحت کتنے نئے داخلے کیے گئے ہیں ، ٹاسک مکمل نہ کرنے والے سکولز ہیڈز کو کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں