سرکاری سکولوںمیں طلباءوطالبات سے صفائی سکیورٹی ڈیوٹی کروانے پرپابندی عائد

راولپنڈی (اے ایف بی ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں طلباء وطالبات سے سکول کی صفائی، سکیورٹی ڈیوٹی کروانے پر پابندی عائد کردی جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے عملدرآمد نہ کرنے والے سکولز ہیڈز کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، اس سلسلے میں سکولز ہیڈز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ۔وہ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات سے سکولوں کی صفائی جھاڑو دینے سیکورٹی اور چوکیدار کا کام لینے پرپابندی عائد کردی اور سکولز ہیڈز کو احکامات دیے ہیں کہ وہ سکولوں کی صفائی سیکورٹی اوردیگر معاملات کےلیے نان سیلری بجٹ سے ملازم ڈیلی ویجز پر ملازمین بھرتی کریں سکولوں میں بچوں سے صفائی جھاڑو سیکورٹی اور چوکیدار کی ڈیوٹی دینے والے سکولز ہیڈز کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، مانیٹرنگ ٹیموں کو۔ جی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں سے کام لینے پر بھی نظر رکھیں اور متعلقہ سکول کے حوالے سے رپورٹ بھیوائیں جس پر کارروائی کی جائے گی ،

اپنا تبصرہ بھیجیں