اداکارہ منسا ملک نے مشہور اداکارہ علیزے شاہ کیخلاف پولیس میں رپورٹ درج کروا دی

لاہور(اے ایف بی) معروف اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف درخواست موصول ہوگئی، اداکارہ منسا ملک نے اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔ڈرامہ سیریل اولاد اور نند میں کام کرنے والی نئی اداکارہ منسا ملک نے مشہور اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کروا دی. رپورٹ کے مطاق ڈرامہ کی شوٹنگ پر علیزے شاہ نے سب کے سامنے ان پر چرس کا جلتا ہوا سگریٹ پھینکا ، اس کے علاوہ نشے کی حالت میں علیزے شاہ نے جوتیوں کے ساتھ مارا۔ علیزے شاہ کی انہیں حرکات کی وجہ سے ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ روک دی گئی تھی، علیزے شاہ نے انہیں زبان کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں