پاکستانی فلمساز محمد علی آسکر 2022 میں دستاویزی فلموں کیلئے جج مقرر

لاس اینجلس(اے ایف بی) آسکر 2022 پاکستانی نژاد فلمساز محمد علی نقوی اکیڈمی آف موشن پکچر کے رکن بن گئے ہیں اور انہیں بطورِ جج مدعو کیا گیا ہے۔فلم سازی میں متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کو آسکر 2022 میں دستاویزی فلموں کی کیٹیگری کا جج مقرر کر دیا گیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد علی نقوی نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میں اب ‘‘دی اکیڈمی’’ کا حصہ ہوں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اکیڈمی آف موشن پکچر میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اور مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے‘۔واضح رہے کہ اس سال آسکر سے جن افراد کو مدعو کیا گیا ہے اُن میں بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول سمیت 397 افراد شامل ہیں، انہیں بھی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کا رکن بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں