سکائی میڈیا پروڈکشن ہاؤس کے پلیٹ فارم سے فیشن شوکاانعقاد

اسلام آباد(اے ایف بی) وفاقی دارالحکومت میں سکائی میڈیا پروڈکشن ہاؤس کے پلیٹ فارم سے ایونٹ آرگنائزر یاسر علی، علیزے آغا اور سمیہ وسیم نے فیشن شو منعقد کیا گیا شو میں عروسی ملبوسات کی دلکش نمائش کی اسلام آباد میں منعقدہ ایک شاندار فیشن شو میں معروف ڈیزائنرز نے اپنے نئے تخلیق کردہ عروسی ملبوسات پیش کیے۔ ماڈلز نے ریمپ پر ملبوسات کی دلکش نمائش کی، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے شوز سے نئے فیشن ٹرینڈز سے آگاہی حاصل ہوتی ہے، جب کہ ماڈلز کے مطابق یہ تقاریب نہ صرف فیشن انڈسٹری کو فروغ دیتی ہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے بھی ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔دیکھنے والوں نے کہا کہ شادیوں کے سیزن میں ایسے شوز ملبوسات کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں