صاحبہ اورریمبو کی شادی کے خلاف تھی،نشو بیگم کا انکشاف
لاہور( اے ایف بی)سینئر اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیٹی صاحبہ اور ریمبو کی شادی کے خلاف تھیں۔نشو بیگم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بیٹی اداکارہ صاحبہ اور ریمبو کی شادی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔اداکارہ نے بتایا کہ بیٹی صاحبہ نے انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے بہت ضد کی تھی اور یہاں تک بلیک میل کیا تھا کہ اگر فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہ ملی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔اس پر انہوں نے اور ان کے دوسرے شوہر نے صاحبہ کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت دے دی، ان کے دوسرے شوہر کا کہنا تھا کہ جب صاحبہ فلموں میں کام کرنے جائے گی تو اس کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز بھی بھیجے جائیں گے تاکہ اس کی حفاظت ہوسکے، لیکن اس کے باوجود ریمبو اسے لے گیا۔نشو بیگم نے بتایا کہ وہ ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے خلاف اس لیے تھیں کیونکہ صاحبہ نے فلموں میں کام کرنے کے لیے بلیک میل کرکے اجازت لی تھی، لیکن ریمبو سے ملاقات کے بعد اس نے شادی کی ضد پکڑ لی اور فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔





