ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار

لاہور( اے ایف بی) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کی وردی کی تضحیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ،پولیس ٹیم ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے لاہور پہنچ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا،آپریشن ونگ پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کو تھانہ گرین ٹاون منتقل کر دیا،کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ کاشف ضمیر کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، معروف ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیومیں موجود پولیس اہلکار بھی حراست میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں