بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر گھر جانے کا فیصلہ کرلیا تھا، شاہ رخ خان

ممبئی ( اے ایف بی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے کیرئیر میں ایک ایسا وقت بھی تھا جب بالی ووڈ کو مکمل طور پر خیرباد کہنے کا فیصلہ کرچکا تھا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں حال ہی میں منعقدہ تیسری گلوبل فریٹ سمٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے بتایا کہ جب میں سیٹ پر آیا تو مجھے لگا کہ میں ایک بہترین ایکٹر ہوں اور پھر اس سوچ نے مجھے زیادہ پراعتماد کردیا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ سیٹ پر موجود ہر شخص مجھ سے بہتر ایکٹنگ کو جانتا ہے۔انہوں نے بالی ووڈ کو خیر باد کہنے کے فیصلے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بعد میں نے دہلی واپسی کیلئے پہلی فلائٹ بک کروالی، مجھے آج بھی یاد ہے کہ اس وقت انٹرنیشنل فلائٹ 25 فیصد سستی ہوتی تھی کیونکہ میں اس سے مہنگی دوسری فلائٹ افورڈ نہیں کرسکتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد میں جلدی سے ائیرپورٹ پہنچا، میں نے ٹکٹ خریدا کیوں کہ میں گھر جانا چاہتا تھا اور مجھے احساس ہوگیا تھا کہ میں ایک بہت برا ایکٹر ہوں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے نزدیک روزانہ جاگنا صرف اس بات کا احساس دیتا ہے کہ مجھے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد میں نے ہر بار اور بار بار سیکھا جس نے مجھے احساس دلایا کہ مجھ میں کیا برائی ہے، اپنے کیرئیر کے 35سالوں کے دوران جب بھی میں سیٹ پر گیا، مجھے احساس ہوا اور بھی کتنا کچھ ہے جو مجھے جاننا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں