ایک اور پنجابی گلوکار بھارتی نژاد گینگ کے ہاتھوں قتل

نئی دہلی (اے ایف بی) بھارتی نژادکینیڈین گینگ نے معروف پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد قتل کرنے کی ذمے داری قبول کرلی ۔روہت گودارا نامی بھارتی نژاد گینگ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے کھلم کھلا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی گلوکار کو نشانہ بناکر اس کا خاتمہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گینگ کے تین ارکان وکی پہلوان، مہندر سَرن اور راہول رِناؤ نے اپنے آن لائن پیغام میں نہ صرف قتل کا اعتراف کیا بلکہ دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر اس نے سمجھ لیا ہے تو ٹھیک، ورنہ اگلی بار ہم اس کو بھی ختم کردیں گے۔ ان کے اس بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا نشانہ بننے والے دیگر افراد بھی ہوسکتے ہیں۔ گینگ نے اپنے بیان میں مخالف گینگسٹرز کی مدد کرنے والے تاجروں، بلڈرز اور دیگر افراد کو بھی کھلا چیلنج کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے افراد اور ان کے خاندانوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق گلوکار تیجی کاہلوں پر الزام تھا کہ وہ روہت گودارا گینگ کے مخالف گروہوں کو مالی معاونت اور اسلحہ فراہم کرنے کے علاوہ ان کے خلاف خفیہ معلومات بھی پہنچا رہے تھے۔