گلگت بلتستان؛ محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ

اسلام آباد(اے ایف بی) اسلام آباد: گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرکی حد بڑھا دی گئی۔ حکومت نے گلگت بلتستان میں محکمہ صحت میں خدمات انجام دینے والے اسٹاف کی ریٹائرمنٹ کی حد میں اضافہ کرتے ہوئے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، نرسنگ اور ٹیکنیکل اسٹاف کی ریٹائرمنٹ کی عمر65 سال مقرر کر دی ہے۔حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں