تحریک آزادی کشمیر میں مہاجرین کا کردار ناقابل فراموش ہے ,راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد (اے ایف بی )سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مودی کا 5 اگست 2019 کا اقدام سوچی سمجھی سازش تھا جس کے تسلسل میں وہ تواتر سے اقدامات اٹھا رہا ہے مگر اس سے تحریک ختم نہیں ہوگی اس سے مشکل ترین حالات بھی گزرے مگر جدوجہد نا پہلے رکی نا اب کوئی دباو،طاقت کا بے دریغ استعمال اور لالچ اسے کمزور کرسکتا ہے تحریک آزادی کشمیر میں مہاجرین کا کردار ناقابل فراموش ہے ہجرت سنت نبوی مہاجر دلیر لوگ جنہوں نے اپنا گھر بار تحریک کی خاطر چھوڑا بدقسمتی سے بیس کیمپ میں کرسی کی ریس نے ترجیحات تبدیل کردیں پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو پاکستانی قوم اور آزادکشمیر کے عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتے ان کی آباد کاری میں ان سے مشاورت یقینی بنائی جائے اس حوالے سے تمام ذمہ داران سے خود بات کرونگا مہنگائی کے اعتبار سے گزارہ الاونس کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مہاجرین جموں کشمیر کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا وفد میں عزیر احمد غزالی ،راجہ عارف خان،غلام حسین بے حامد جمیل کشمیری،امتیاز بٹ،خواجہ محمد اقبال،منظور اقبال بے،اقبال میر،عاطف لون،اقبال یاسین،عثمان علی ہاشم و دیگر شامل تھے شرکا وفد نے سابق وزیراعظم کو مہاجرین کی آباد کاری کے حوالے سے مجوزہ تجاویز پر مہاجرین کے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے اپنا گھر بار تحریک آزادی کشمیر کے لیے چھوڑا اس کی خاطر تمام مصیبتیں برداشت کیں آئندہ بھی کسی قسم کہ قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ مہاجرین نے دیدہ دلیری کے ساتھ مصائب مشکلات کا سامنا کیا پھر سنت نبوی پر عمل کرتے ہوے ہجرت کی آپ باغیرت لوگ ہیں جنہوں نے بھیک نہیں مانگی ہاتھ نہیں پھیلایا آج بھی تحریک کے حوالے سے ان کا کردار صف اول کا ہے میں اسلام آباد راولپنڈی مظفرآباد ہر جگہ آپ کے لیے بات کرونگا پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والوں کو پوری قوم عزت و احترام سے دیکھتی ہے ان کے لیے وسائل کی قلت کسی صورت آڑے نہیں آنے دی جائیگی تمام ادارے حکومتیں ان کی آباد کاری کو ترجیح اول میں رکھیں گی