راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کااعلان کردیا

راولپنڈی (اے ایف بی)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان میٹرک (فرسٹ اینول) 2023کے نتائج کا اعلان کردیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانا ت پر وفیسرساجد محمود فاروقی نے بورڈ کانفرنس روم میں نتائج کا اعلا ن کر تے ہوئے کہا کہ امتحان میٹرک (فرسٹ اینول) 2023میں 116656 امیدواران نے داخلہ بھجوایا جبکہ115541 امیدواران شامل امتحان ہوئے۔ مذکورہ امتحان میں 58457 طلبا جبکہ57084 طالبات شامل امتحان ہوئیں۔ ریگولر امیدواران کی تعداد89904اور پرائیویٹ امیدواران کی تعداد25637 تھی۔ مذکورہ امتحان میں 89184امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ26173فیل ہوئے۔ کامیابی کا تناسب77.2فیصد رہا۔طالبات کی شرح کامیابی83.11 فیصد جبکہ طلباء کی شرح کامیابی_71.42فیصد رہی1059امیدواران غیرحاضر ہوئے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے نتائج کے اعلان کے بعد خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین امتحانی / نتائج کی تیار ی میں کنٹرولر امتحانات وفیسرساجد محمود فاروقی کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ورک ہے جس میں کنٹرولر امتحانات اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جن کی انتھک محنت سے بورڈ نے اپناامتحان فرسٹ اینول2023 کے شفاف نتائج کا اعلان کیا ساتھ ہی انہوں نے سیکرٹری بورڈ پروفیسر آصف حسین اور ان کی پوری ٹیم جس انتھک محنت سے انتظامی اورMoral سپورٹ کنٹرولر سیکٹر کو دی ہے وہ قابل ِ ستائش ہے انہوں نے تمام بورڈ افسران و ملازمین جنہوں نے دن رات ایک کر کے فول پروف امتحانات کا انعقاد یقینی بنایا بالخصوص اسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ راجہ سجا د اکبر، کمپیوٹر برانچ کے افسران محمد افضل بھٹی،محمد سرفراز سینئر ڈیٹا پروسیسنگ افیسر اور سیکریسی برانچ کے ڈپٹی کنٹرولر خالد سرور اعوان اور میٹرک برانچ کے اسسٹنٹ کنٹرولر شعبان عباسی مبارکباد کے مستحق ہیں میں امید کرتا ہوں کہ تما م افسران و ملازمین اسی محنت اور انتھک لگن سے امتحان سیکنڈاینول 2023کے امتحانات کا انعقاد بھی فول پروف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائیٹwww.biserawalpindi.edu.pk پربھی ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لئے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر ز051-5450917 اور 051-5450918پر رابطہ کیا جا سکتا ہے نیز طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش ِ نظران کے نتائج ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے موبائل نمبر ز پر بھجوا دیئے گئے ہیں نیز ریگولر ادارہ جات کو نتائج گزٹ ان کے پورٹل پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں