کشمیر جرنلسٹس فورم کا مڈسول ہیلتھ کئیر کے ساتھ طبی سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ

اسلام آباد (اے ایف بی) کشمیر جرنلسٹں فورم ( )اور میڈ سول ہیلتھ کیئر کمپنی کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس یاداشت پر دستخط صدر کے جے ایف خاور نوازراجہ ، جنرل سیکرٹری عقیل انجم اور حسن اقبال ہیڈ لیگل کارپوریشن نے کئے۔اس موقع پر کے جے ایف کے سینیر نائب صدر ماجد افسر ، سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان اور سئنیر رکن نثار کیانی، علی اقبال بھٹی ، سردار جلیل خان ، اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس مفاہمتی یاداشت کے مطابق لیب میڈسول ہیلتھ کیئر کمپنی کی طرف سے کے جے ایف کے ممبران اور ان کی فیملیز کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 50 سے زائد لیبارٹریوں سے مختلف اقسام کے ٹیسٹ ، ہسپتالوں میں علاج معالجے چیک اپ ، میڈیکل سٹوروں سے ادویات میں خصوصی رعائت دی جائے گی ، اس سلسلے میں تمام ممبران کو ہیلتھ کارڈ جاری کیاجائے گے اس کارڈ پر جڑواں شہروں میں نامزد ہسپتالوں ، لیبارٹریوں اور میڈیکل سٹوروں سے مذکورہ رعایت سے مستفید ہوسکیں گے ، کے جے ایف کے صدر خاورنوازراجہ نے میڈسول ہیلتھ کئیر کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ خدمت خلق ایک عظیم جذبہ ہے اسی جذبے کے تحت صحت سہولیات کی فراہمی صدقہ جاریہ سے کم نہیں ، صرف ایک کارڈ پر صحت کی سہولیات فراہم کرنا شاندار اقدام ہے اور ہم اپ کو اس کاوش کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اس موقع پر حسن اقبال نے کہاکہ میڈ سول ہیلتھ کئیر بڑےاداروں کے ساتھ طبی سہولیات کی فراہمی کے معاہدے کر رکھے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں