اساتذہ کا مطالبات کی منظوری تک مارکنگ سنٹروں کے بائیکاٹ کا اعلان

راولپنڈی (اے ایف بی) پنجاب بھر کے سرکاری محکموں کے ملازمین کا چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے گزشتہ روز الائیڈ ہسپتالوں کے عملے کے علاؤہ میٹرک اور ایف اے کے سالانہ امتحانات کے پیپر مارکنگ کرنے والے عملے نے بھی احتجاج کیا ، اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ، گزشتہ روز الائیڈ ہسپتالوں ، ٹی ایچ کیو کے عملے نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ہسپتالوں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، اسی طرح میٹرک اور ایف اے کے پیپروں کی مارکنگ کرنے والے عملے نے بھی احتجاج کیا اور مارکنگ سنٹرز بند رکھے ، پنجاب گورنمنٹ کے ملازم کش ظالمانہ قوانین کے خلاف پنجاب کی سطح پر احتجاج کو کامیاب بنایا بلکہ ضلعی احتجاج کو منظم اور متحرک کرتے ہوے سی ای او آفس سے پریس کلب راولپنڈی تک تمام شعبہ جات کے ملازمیں کے ساتھ مل کر ضلعی ا احتجاج کو بھی کامیاب بنایا اور اس میں ضلعی ایس ایس ٹیز ایسوسی ایشن نے قاہدانہ کردار ادا کیا اساتذہ کمیونی ضلعی صدر احسن شہزاد ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری امجد نوار ضلعی چیرمین فرمان علی عباسی ایڈیشن ضلعی صدر علامہ ناصر علی مدنی اور عبدالرشید چشتی ممبر ایگزیٹو کونسل کے ساتھ ایک کثیر تعداد میں اساتذہ ضلع راولپنڈی نے کی احتجاجی مظاہرے سے ایس ایس ٹیز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی میڈیا سیکرٹری ناظم محمود اور ضلعی چیرمین ایس ایس ٹیز ایسوسی ایشن پنجاب ضلع راولپنڈی اور ضلعی کوآڈینیٹر آگیگا ضلع راولپنڈی فرمان علی عباسی نے خطاب کیا اور ثانوی سطح کے امتحانات کی مارکنگ کے باٸیکاٹ کا اعلان کیا جس کی تمام اساتذہ کمیونٹی {سبجیکٹ سپیشلسٹ ،ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن اور لیکچررز اینڈ پرفیسرز ایسوسی ایشن نے بھرپور تاٸید کی اور فوری عمل کرتے ہوے راولپنڈی کے جملہ میل و فی میل مارکنگ سنٹرز کا مطالبات کی منظور تک باٸیکاٹ کر دیا امتحانی سنٹرز کو تالا لگا کر لاہور میں شریک اپنے بھاٸیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ضلعی احتجاج میں محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کے ساتھ ،ہیلتھ اور راولپنڈی بورڈ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ پنجاب کے تمام شعبہ جات کے ملازمین اور ان کی قیادت نے شرکت کی اور اپنے جاٸز اور قانونی حقوق کے لیے ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں