وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

گلگت بلتستان (اے ایف بی) چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔چیف کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا، بنچ میں جسٹس ملک عنایت الرحمٰن، جسٹس جوہر علی اور جسٹس مشتاق شامل ہیں، جعلی ڈگری کیس میں تینوں ججز نے متفقہ فیصلہ سنایا۔پیپلز پارٹی کے رکن جی بی اسمبلی غلام شہزاد آغا نے درخواست دائر کی تھی، نااہل قرار دئیے گئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں