آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع وزراء کی تعداد 29 ہو گئی

مظفرآباد(اے ایف بی) آزادجموں و کشمیر کابینہ کے 27 وزراء نے حلف اٹھا لیا،صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے وزراء کرام سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب نیو وزیراعظم ہاوس جلال آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور، سیکرٹریز حکومت اور سیاسی و سماجی شخصیات و کارکنان نے شرکت کی۔سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز نے وزراء کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا حلف اٹھانے والوں میں ہم خیال گروپ کے 16 ، پی پی کے 9 اور ن لیگ کے 4 وزرا شامل ہیں وزیر حکومت کا حلف اٹھانے والوں میں سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین،محمد احمد رضا قادری، چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق، چوہدری محمد اکبر ابراہیم، جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصرابدالی، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اخترربانی، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف،چوہدری عامر یٰسین،قاسم مجید، ضیاء القمر شامل ہیں۔ تقریب میں صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ وزیرحکومت احمد رضا قادری نے دعا کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں