پنجاب بھر کےسکولوں میں ڈینگی سے تدارک کا دن منانے کا اعلان

لاہور(اے ایف بی): پنجاب بھر کے سکولوں میں 15 جون کو ڈینگی سے تدارک کا دن منایا جائے گا،گرمی کی تعطیلات کے باوجود اساتذہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی۔ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سکولوں میں آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔گھاس کی کٹائی ،عمارتوں اور چھتوں کی صفائی کیجائے گی۔سکول سربراہان اہل علاقہ کو ڈینگی کے تدارک سے متعقل آگاہی فراہم کریں گے۔سکول کے مرکزی گیٹ اور دیواروں پر ڈینگی آگاہی پمفلٹس اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔سکول سربراہان ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے محکمہ کو تصاویر بھی بھیجوائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں