ایس ایس اساتذہ کی گریڈ 17 میں ہیڈماسٹر ترقی

راولپنڈی (اے ایف بی ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 144 ایس ایس اساتذہ کو گریڈ 17 میں ہیڈماسٹر ترقی دے دی ، گورنمنٹ ہائی سکولوں کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کردیئے، گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی کااجلاس سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منعقدہوا ،اجلاس میں ایس ایس جنرل کیڈر گریڈ 16 کے اساتذہ کو بطور ہیڈماسٹر گریڈ17 میں ترقی دینے کی منظوری دیے دی گئی ہے ، اس اقدام سے صوبہ بھر کے 144 اساتذہ مستفید ہوئے ہیں جبکہ ترقی پانے والے ہیڈماسٹرز کو ہائی سکولوں میں ہیڈماسٹرز کی خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو عملدرآمد یقینی بنانے، خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کاعمل مکمل کرنے کے رپورٹ بھجوانے کی ہدایات دی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں