ہونہار انڈرگریجوایٹ اسکالرشپ پروگرام: 30 ہزار طلبہ کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری

لاہور( اے ایف بی)وزیراعلیٰ ہونہار انڈرگریجوایٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 30 ہزار اسکالرشپس کی فراہمی کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق15ستمبر کو پورٹل درخواستوں کی وصولی بند کر دے گا ,ہونہا ر و مستحق طلبا کی معاونت کیلئے سکالر شپ پروگرام متعارف کرایاگیا،رواں سال 30 ہزار طلباء کو سکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔سکیم کے تحت طلباء کے تمام تعلیمی خراجات فراہم کئے جائیں گے،سکالرشپ 4 سے 5 سال کے لئے فراہم کی جائے گی،30فیصد میٹرک،70فیصد انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر سکالر شپ دی جائیگی۔
Load/Hide Comments