پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

لاہور(اے ایف بی) پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں 6 جون سے 20 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔نئے تعلیمی سیشن کا آغاز اگست کے آخری ہفتے سے ہوگا جبکہ نیا نصاب موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں کے طلبا میں تقسیم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں