نئی انرولمنٹ میں غلط اعدادوشمار دینے والے سکولز ہیڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی (اے ایف بی ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکولوں میں نئی انرولمنٹ کی تفصیلات طلب کرلیں ، غلط اعدادوشمار اوربوگس انرولمنٹ کرنے والے سکولزکو ہیڈز کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی عمل کاسامنا کرنا پڑے گا۔سکولوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی انرولمنٹ کو تھرڈپارٹی سے بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ، ذرائع نے بتایاکہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ میں کے اضلاع میں سکولوںسے باہر بچوں کوسکولوںمیں لانے کےلئے کے علاوہ بھی زیادہ سے زیادہ داخلے دینے کے لئے ٹارگٹ دیا گیا تھا تاہم بعض اضلاع کی جانب سے یہ دعوی کیا گیاہے کہ انہوں نے ٹارگٹ سے زیادہ بچوں کو داخلے دیے ہیں ، راولپنڈی ضلع کو 15 ہزاربچوں کی انرولمنٹ کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹارگٹ سے زیادہ بچوں کو داخلے دیے ہیں ، اس سلسلے میں سیکرٹری سکولو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں نئی انرولمنٹ کی تفصیلات طلب کرلیں ، بعض سکولوں کیجانب سے غلط اعدادوشمار بھجوائے جاتے ہیں جس پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے غلط اعدادوشمار اوربوگس انرولمنٹ کرنے والے سکولز ہیڈز کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کاعندیہ دیا ہے ۔اورانہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انرولمٹ کے حوالے سے دیا گیا ٹارگٹ مکمل کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں