مریم نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

لاہور( اے ایف بی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔مریم نواز84کروڑ25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ مریم نوازشریف نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اوراپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنے مالیاتی اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔ مریم نواز دوکروڑ 90لاکھ روپے سے زائد کی مقروض بھی ہیں۔ مریم نوازنے یہ قرض اپنے بھائی حسن نوازشریف سے لے رکھا ہے۔ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر بھی تقریباً6کروڑ روپے کے مقروض ہیں اور انہوں نے یہ قرض اپنے دوستوں سے لے رکھا ہے جس کی تفصیل مریم نوازنے اپنے کاغذات نامزدگی میں بیان نہیں کی۔ مریم نواز کی رائیونڈ کے علاقہ میں 1400کنال سے زائد کی اراضی موجو د ہے۔ مریم نوازشریف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بیان کیا ہے کہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ مریم نوازنے گزشتہ سالوںکے دوران ایک کروڑ90لاکھ روپے سے زائد کی زرعی آمدن ظاہر کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں