وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاق کو تمباکو کی مد میں ملنے والے 300 ارب دینے سے انکار

پشاور(اے ایف بی ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جج کی بازیابی کے لیے کوئی تاوان نہیں دیا گیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جج کو بازیاب کرا لیا، ہمیں اپنی فورسز کو سپورٹ کرنا چاہئے، میرے صوبے سے وفاق تمباکو سے 300 ارب کما رہی ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں سارا پیسہ وفاق لے جائے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس بار ان کو یہ پیسہ نہیں ملے گا صرف جی ایس ٹی ملے گا، ہم کوئی بھکاری نہیں کہ ان سے بھیک مانگیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام کو چور نہ کہو، پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں