غزہ میں بڑی تعداد میں صحافیوں کے قتل سے میں حیران اور خوفزدہ ہوں انتونیو گوتیرس

اقوام متحدہ ( اے ایف بی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کی جاری جارحیت کے نتیجے میں بڑی تعداد میں صحافیوں کی اموات پر وہ حیران ہیں اور انہیں اس پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔گوتیرس نے ایک بیان میں کہا کہ “دنیا بھر میں 3 مئی کو پریس آزادی کے موقع پر جنگ سے لے کر جمہوریت تک ہر چیز کے بارے میں ہمیں خبریں فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے صحافیوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں‘‘۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ “غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں صحافیوں کے قتل سے میں حیران اور خوفزدہ ہوں”۔ “صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کا عوامی میڈیا اور تعلیم میں اہم کردار ہے۔ صحافیوں اور میڈیا پیشہ ور افراد کو اقوام متحدہ  خراج تحسین پیش کرتی ہے۔گوٹیرس نے کہا کہ حقائق کے بغیر ہم غلط اور گمراہ کن معلومات کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ احتساب کے بغیر ہمارے پاس مضبوط پالیسیاں نہیں ہوں گی اور پریس کی آزادی کے بغیر ہم کسی بھی آزادی سے لطف اندوز نہیں ہوں گے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں