کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(اے ایف بی) کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، کمپنی نے کٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ۔لیسکو نے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ملازمین کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لیسکو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کی مدت ملازمت میں 31 اگست 2023 تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیادوران ڈیوٹی جاں بحق ہونیوالے ملازمین کے ورثا کو کنٹریکٹ پر نوکریاں دی گئی تھیں تاہم پاور ڈویژن کی جانب سے مستقل کرنے پر پابندی کی وجہ سے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ۔ لیسکو ہر ماہ جاں بحق ہونیوالے ملازمین کے اہلخانہ کو تعلیم کے مطابق گریڈ 16 تک ملازمت دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں