راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ سیریزکیلئے ٹریفک پلان جاری
راولپنڈی(اے ایف بی) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ سیریزکے لئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے 16سے 21 اپریل تک پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ہونے والے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کے لئے جاری پلان کے تحت ٹریفک پولیس کے 367 افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ میچوں کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں چیف ٹریفک افسر راولپنڈی تیمور خان کے مطابق ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوران ٹریفک پولیس کے 7ڈی ایس پی وسرکل انچارج،40 انسپکٹر، 318 ٹریفک وارڈن و ٹریفک اسسٹنٹ سپیشل ڈیوٹی انجام دیں گے میچوں کے دوران کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھنے کیلئے اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے سول ایویشن گرانڈ شاہین چوک، شہباز شریف پارک نزد شاہین چوک اور گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائیٹ ٹان پر مشتمل3جگہوں پر پارکنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہے کرکٹ ٹیموں کی سٹیڈیم تک آمد اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا اس دوران اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گاجبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ 6thروڈ سید پورروڈ کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آبادداخل ہو سکے گی جبکہ غوثیہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو براستہ فاروق اعظم روڈ، کری روڈ کی طرف موڑا جائے گادوران میچ سٹیڈیم روڈ 9thایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہو گی اس دوران اسلام آباد9thایونیو سے آنے والی ٹریفک براستہ فیض آباد ایکسپریس وے اور IJPروڈ سے پنڈورہ چونگی، کٹاریاں، کیرج فیکٹری، پرودھائی موڑ،چک مدد سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گی جبکہ راولپنڈی سے ڈبل روڈ 9thایونیواسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ مری روڈ فیض آباد اسلام آباد داخل ہو سکے گی سی ٹی او نے کہا کہ دوران میچ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں رکھنے کیلئے راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پرمتبادل راستوں اور پارکنگ کے حوالے سے آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گے۔