پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت 4 روپے کم کردی

لاہور (اے ایف بی) پنجاب حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے روٹی کی قیمت 4 روپے کم کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ آج سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کر کے 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی۔مریم نواز نے پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں کہ آج سے روٹی 16 روپے میں فروخت ہو گی۔اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس فیصلے پر سختی سے عملدآمد کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ اللہ رب الکریم عوام کے لیے مزید آسانیاں فرمائے، آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں