پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 72 پیسے مزید مہنگا

اسلام آباد (اے ایف بی)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ میں ہونے والی ردوبدل کی روشنی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تبدیلی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نفاذ 16 اگست سے ہوگاوزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے ہوگی۔حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کمی کی ہے اور نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے ہوگی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 199 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 43 پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں