راجہ امجد اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او تعینات

راولپنڈی (اے ایف بی )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او اعظم کاشف کی جگہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلمینٹری ) راجہ امجد اقبال کو سی ای او تعینات کردیا ،جو آج اپنا چارج سنبھالیں گے ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او اعظم کاشف تین ماہ کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں جس کے باعث ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلمینٹری ) راجہ امجد اقبال کو اضافی چارج سی ای او کا سونپا گیاہے ، جبکہ دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ضلع کے عہدیدارون نے راجہ امجد اقبال سی ای او ایجو کیشن راولپنڈی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اجہ امجد اقبال سے مکمل تعاون کریں گے سابق ایجوکیشن اعظم کاشف کے غیر قانونی تقرر و تبادلوں فنڈز میں خرد برد اختیارات سے تجاوز کی تحقیقات کیلئے مہم کو تیز کیا جائے گا اس سلسلے میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ضلع کا اجلاس صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب راجہ الیاس کیانی منعقدہوا، جس میں ،اشرف ہراج،عرفان کیانی،سردار گل زبیر، محمد ابراہیم،ملک حفیظ الرحمن،افتخار چودھری،عبدالقدوس، نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ اعظم کاشف نے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کو عملا ٹھپ کر دیا تھا 3 ہزار رجسٹریشن کیسز التواء میں پڑے ہیں مافیا کے ذریعے نجی تعلیمی اداروں کے ہیڈز کیلئے نت نئے مسائل پیدا کئے گے، رجسٹریشن کے نام 50 ہزار سے 70 ہزار بٹورے گے جعل ساز گروہ کا آفس میں آمدورفت جاری رہی اور جعل سازی کا عمل بھی ہوتا جعلی رجسٹریشن لیٹر جاری ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اس حوالہ سے آگاہ کر رکھا ہے توقع ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی مناسب کارروائی عمل میں لائیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں