نوازشریف کی تاحیات نااہلی سے متعلق بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(اے ایف بی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔میڈيا سے گفتگو وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے قبل اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نظر ڈالنی چاہیے، پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، بعض لوگ آئین سے زیادہ اپنے پارٹی لیڈر کو اہمیت دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبویﷺ میں ہونے والے واقعے کے مقدمات ریاست پاکستان کی طرف سے درج نہیں کیے جاسکتے، وزارت قانون اس سارے واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں