سعد رفیق نے عمران خان سے ترلے منتیں کیں’ شہزاد اکبر نہیں بھاگا

اسلام آباد (اے ایف بی)سابق مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا وفاقی وزیر سعد رفیق کے بیان پر ردعمل آیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق مشیر داخلہ نے کہا کہ شہزاداکبر تو نہیں بھاگا! جتنے ترلے منتیں سعدرفیق نے عمران خان سے کیے ہیں انکا گواہ محمدمعظم علی ہے۔شہزاداکبر نے لکھا کہ کچھ شرم و حیا ہوتی ہے ہمت ہےتو اس سے پوچھ لو، ویسے سعد رفیق آپ یہ بھی بہتر جانتے ہیں آپ کوجیل کس نے ڈلوایا۔شہزاداکبر نے کہا کہ سعدرفیق ہمت ہے تو براہ راست انہیں مخاطب کریں۔ جبکہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا ,شہزاد البر —بھاگ گیاپنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئیں نیب کوروڈ رولرکیطرح استعمال کرنیوالے ڈر کیوں رھے ھیں ؟بقول PTI گینگ (کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟)دوسروں کوچوھے کہنے والوں کےخود چوھے بننے کا وقت ھوا چاھتاھے

اپنا تبصرہ بھیجیں