جامعات کے اساتذہ کا یکم مارچ سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(اے ایف بی) جامعات کے اساتذہ نے یکم مارچ سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرزایسوسی ایشن (اپوبٹا) کی مرکزی نائب صدرڈاکٹر ریحانہ کوثر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستانی جامعات کے اساتذہ نے یکم مارچ سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر کی 97 یونیورسٹیز کے 4 ہزار سے زائد بی پی ایس اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کریں گے۔

ریحانہ کوثر کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کے اساتذہ کو بی پی ایس اور ٹی ٹی ایس میں تقسیم کر دیاہے، جب کہ تناسب کے مطابق بی پی ایس فیکلٹی 88فیصد جب کہ ٹی ٹی ایس محض 12فیصد پر مشتمل ہے، بی پی ایس پر تعینات سینئر، قابل اور تجربہ کار فیکلٹی کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، جس کے خلاف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہر یکم مارچ کو احتجاجی دھرنا دیں گے، اور اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں