مسجد مکتب سکولوں کو مڈل اور ہائی اسکول میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(اے ایف بی)محکمہ تعلیم نے مسجد مکتب اسکولوں کو مڈل اور ہائی اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہائی اسکول میں اپ گریڈ کرنے کے بعد 26 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مسجد مکتب اسکولوں کو مڈل اور ہائی اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا فارمولہ تیار کر لیا گیا۔

مسجد مکتب اسکول کو پرائمری اسکول میں اپ گریڈ کرنے کے لیے کم از کم 8 افراد کا عملہ رکھا جائے گا، بوائز اور گرلز اسکولوں کے لیے 6، 6 ٹیچرز اور 2، 2 نان ٹیچنگ اسٹاف رکھا جائے گا۔ایلمنٹری اسکولوں کو اپ گریڈیشن کے بعد 18 افراد کا عملہ دیا جایے گا، ایلمنٹری اسکولوں میں 15 ٹیچرز اور 3 نان ٹیچنگ افراد پر مشتمل اسٹاف ہوگا۔علاوہ ازیں مسجد مکتب اسکول کو ہائی اسکول میں اپ گریڈ کرنے کے لیے 26 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا جس میں مختلف گریڈز کے 21 اساتذہ اور 5 نان ٹیچنگ افراد پر اسٹاف ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں