ماہ رمضان راشن تقسیم ، اساتذہ نے ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا

راولپنڈی (اے ایف بی) ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی ضلع میں ماہ رمضان کے دوران راشن کی تقسیم کےلیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے اساتذہ کے ناموں کی فہرستیں طلب کرلی ، اساتذہ نے راشن کی تقسیم کی تقسیم پر ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا اور احتجاج کی عندیہ دے دیا ، زرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں ماہ رمضان میں راشن کی تقسیم کی تقسیم میں جہاں دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں وہاں محکمہ تعلیم کو بھی ہدایات جاری کیے ہیں کہ وہ اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگائیں اس سلسلے میں راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او سے اساتذہ کی فہرستیں طلب کرلیں جبکہ اساتذہ نے میٹرک کے علاؤہ امتحانات کے باعث راشن کی تقسیم کی تقسیم پر ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا اور زبردستی ڈیوٹیاں لگانے پر احتجاج کی دھمکی دے دی اساتذہ تنظیموں کا کہناہے کہ ماہ رمضان میں راشن کی تقسیم تقسیم کرنا اساتذہ کی ذمہ نہیں ہے پولیو مہم ہو مردم شماری ہو یا انسداد ڈینگی مہم بلکہ ہر غیر تدریسی کاموں میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا دی جاتی ہیں جو مناسب نہیں اس اقدام سے نہ صرف متاثر ہوتی ہیں بلکہ امتحانات پر بھی اثر پڑتا ہے اور نتائج ناقص آنے پر اساتذہ کو کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں