کنٹونمنٹ بورڈچکلالہ کافی مرلہ ڈی سی ریٹ میں 30 فیصداضافہ

راولپنڈی (اے ایف بی)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ نے چکلالہ کی حدود میں کمرشل اور رہائشی اراضی فی مرلہ ڈی سی ریٹ میں 30 فیصدتک اضافہ کردیا ہے چکلالہ بورڈ کے اس اقدام سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافی بوجھ بھی رہائشیوں پر ڈال دیاہے۔ نئے ٹیکس عائد کرنے کےلیے پراپرٹی کی ازسرنو اسسمنٹ کی جائے گی ، جس کے تحت نئے 2023/24 میں رہائشیوں کو 30 فیصد ٹیکس بڑھا کر وصول کیے جائیں گے ۔ مری روڈ پر اراضی فی مرلہ ڈی سی ریٹ 29 لاکھ 80 ہزار7 سو90 روپے سے بڑھا کر 36 لاکھ روپے ، آرڈیننس روڈ 9 لاکھ 69 ہزارروپے سے بڑھا کر 10 لاکھ 66 ہزارروپے ، قاضی آباد 5لاکھ62 ہزار3 سو61 روپے سے بڑھا کر6لاکھ 18 ہزار5سو97 روپے ، ڈھوک کشمیریاں 5لاکھ74 ہزارروپے سے بڑھا کر6لاکھ 31 ہزارروپے ، ڈھوک پیراں فقراں 5 لاکھ 74 ہزار روپے سے بڑھا کرکر6لاکھ 31 ہزارروپے ،غازی کالونی میں 5لاکھ74 ہزارروپے سے بڑھا کر6لاکھ 31 ہزارروپے ، جہانگیر روڈ 5لاکھ74 ہزارروپے سے بڑھا کر6لاکھ 31 ہزارروپے ،رحیم آباد میں 5لاکھ74 ہزارروپے سے بڑھا کر6لاکھ 31 ہزارروپے ،لالہ زار میں 9 لاکھ 50 ہزارروپے سے بڑھا کر 10 لاکھ 45 ہزارروپے ، نیولالہ زار میں 9 لاکھ 22 ہزارروپے سے بڑھاکر 10 لاکھ 14 ہزارروپے ، دی مال روڈ 15 لاکھ 89 ہزارروپے سے بڑھا کر 17 لاکھ 48 ہزارروپے ، مریڑحسن 7لاکھ 23 ہزارروپے سے بڑھا کر 7لاکھ 96 ہزارروپے ،راشد منہاس روڈ7 لاکھ 23 ہزارروپے سے بڑھا کر 7لاکھ 96 ہزارروپے ، جھنڈا چچی میں فی مرلہ 7لاکھ 12 ہزارروپے سے بڑھاکر7لاکھ 83 ہزارروپے ، کوٹھی کلاں میں 5 لاکھ 87 ہزارروپے سے بڑھا کر 6لاکھ 46 ہزارروپے، لال کڑتی میں 5 لاکھ 87 ہزارروپے سے بڑھا کر 6لاکھ 46 ہزارروپے، 2023/24 کےلئے بڑھا دیئے گئے ہیں ، پراپرٹی کے ریٹ بڑھانے سے پراپرٹی ٹیکس میں بھی اضافہ کردیاگیاہے جس کا بوجھ رہائشیوں پر بڑھے گا ،

اپنا تبصرہ بھیجیں