پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بند

لاہور (اے ایف بی)مقررہ ڈیڈ لائن تک پروفیشنل ڈگری حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بند ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تنخواہیں بند ہونے سے پنجاب بھر میں ساڑھے 13 سو سے زائد اساتذہ متاثر ہوئے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو پروفیشنل ڈگری کے حصول کیلئے تین سال کی مہلت دے رکھی تھی۔مذکورہ ڈیڈ لائن رواں سال 31 دسمبر 2023 کو مکمل ہونا ہے۔ مہلت ختم ہونے سے قبل ہی بیشتر اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹی نے کاروائی کرنا شروع کردی۔تنخواہیں بند ہونے پر سینکڑوں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری ہر صورت مکمل کرلیں گے، سیکرٹری ایجوکیشن ہماری تنخواہیں فی الفور بحال کروائیں،تنخواہیں بحال نہ کی گئی تو سول سیکرٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ بھیجیں