طلبہ تیاری پکڑیں؛ نہم،دہم کے سالانہ امتحانات کب شروع ہونگے؟

schools

راولپنڈی (اے ایف بی)راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک سکینڈ اینول امتحان2022 کل سے شروع48 امتحانی سنٹرز قائم، 17 ہزار 666امیدوار شرکت کرینگے، راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک سکینڈ اینول2022 کے امتحان کا آغاز کل 06اکتوبر سے ہو گا،ریجن بھر میں 48امتحانی سنٹرز قائم،امتحان میں مجموعی طور پر 17 ہزار666 امیدوار شرکت کریں گے۔امتحان میں شریک تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت31 اگست کو میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج میں 32ہزارامید وار فیل ہوئے تھے۔ سکینڈ اینول امتحان کیلئے 17ہزار 666 امیدواروں نے اپنے داخلہ فارم جمع کر وائے تھے۔ جن کیلئے تعلیمی بورڈ کی طرف سے 48امتحانی سنٹرز مقرر کئے گئے ہیں۔ تمام امید واروں کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔ بورڈ کی طرف سے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق دہم کا امتحان 06اکتوبر سے شروع ہو گا جو 17اکتوبر تک جاری رہے گا، جس کے فوری بعد 18 اکتوبر کو نہم کے امتحان کا آغاز ہو گا جو 27 اکتوبر کو اختتام پزیر ہوگا۔جس کے بعد عملی امتحان کا آغاز 29 اکتوبر سے 14 نومبر تک جاری رہے گا۔ تعلیمی بورڈ کی طرف سے اس امتحان کیلئے ریجن بھر کے امتحانی سنٹرز میں سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈ ٹس اور نگران عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں کنٹرولر امتحانات راولپنڈی تعلیمی بورڈ پروفیسرناصر محمود اعوان کا کہنا تھا کہ سکینڈ اینول امتحان کے انعقاد کے لئے تمام فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔اور سالانہ امتحانات کی طرح اس دفعہ بھی خفیہ پولیس کو تمام امتحانی مراکز پر نظر رکھنے کے لیے انتہائی اہم ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں جن کی رپورٹ کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں