ایجوکیٹرز کی بھرتیاں، صوبائی وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کردیا

لاہور(اے ایف بی)صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے کہا ہے سیلاب سے ساڑھے نو سو سکولز متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں دو ارب اسی کروڑروپے سے سکول بحال کریں گے.وحدت روڈ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا سیلاب زدہ علاقوں میں جلد ہی سکولز کی بحالی کروا کر بچوں کی تعلیم کے حرج کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ 14 ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے جارہے ہیں مزید 16ہزارایجوکیٹرزاین ٹی ایس کےذریعےبھرتی کررہےہیں صرف 4 مہینوں میں ن لیگ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اس مقام پر پہنچانے کی کوشش کی جہاں یہ 2018 میں چھوڑ کے گئے. یہ عوام کو تعلیم نہیں دینا چاہتے کیونکہ جب عوام کو شعور ملتا ہے تو سٹیٹس کو کا نقصان ہوتا ہے.سیلابوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے اور 950 کے قریب سکولز بند ہوئے ہیں. ہم ان بچوں کو قریبی سکولز میں منتقل کر رہے ہیں. اس کے علاوہ ہم نے 2 ارب 80 کروڑ سے ان سکولز کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں