75 مرد وخواتین اساتذہ و ملازمین کے لیوانکیشمنٹ کے زیرالتواء کیسز کی منظوری

راولپنڈی (اے ایف بی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے 75 مرد وخواتین اساتذہ و ملازمین کے لیوانکیشمنٹ کے زیرالتواء کیسز کے بجٹ کی منظوری دے دی اس مد میں اساتذہ وملازمین کو 48 کروڑ6 لاکھ روپے اداکیے جائیں گے ۔سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے اضلاع کے ڈی ڈی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ منظور شدہ بجٹ پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے ان 75 اساتذہ اورملازمین 2023 کے بقاجات ہیں 75 اساتذہ و ملازمین کے ہیں یہ اساتذہ اپنی ملازمت مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوچکے تھے اور ان کی لیو انکیشمنٹ کے کیسز ایک عرصہ سے زیرالتواء تھے سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی طارق محمود نے اساتذہ و ملازمین کی فہرست ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس راولپنڈی کو بھی بھیجوادی ہے اس حوالے سے سکول ایجوکیشن پینشنرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھلوالیہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ سی سی او ایجوکیشن راولپنڈی طارق محمود یقینی طور اساتذہ کے مسائل تیزی سے حل کرنے میں گہری دلچسپی کے رہے ہیں ان 75 اساتذہ کے بقاجات کی منظوری قابل تحسین ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں