بھاری بھرکم بجلی بلوں سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(اے ایف بی)لاہور ہائیکورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے بجلی صارفین کو باقی بل جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جس سے بل کے نرخوں میں اضافہ ہوااور لوگوں کو بہت زیادہ بل آ رہے ہیں، بجلی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ، اسے غیر قانونی قرار دیا جائے عدالت نے وفاقی حکومت ، ایف بی آر ، لیسکو سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے ، عدالت نے 14 ستمبر کو تمام درخواستیں یکجا کرکے مقرر کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں