شیخ رشید کی نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل حیران کن پیشگوئی

اسلام آباد (اے ایف بی)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک عام انتخابات کی طرف جا رہا ہے،تین یا چار دن تک کوئی مثبت بات سامنے آئے گی۔تفصیلات کےمطابق سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید کا کہناتھاکہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ بن جا ئیں گے، آصف زرداری کل آخری کوشش کر رہا تھا،خرید وفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے،یہ لوگ کس کس کو ہٹائیں گے۔یہ سب میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، مرکز میں صرف دوووٹوں کا فرق ہے،30اگست سے پہلے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگا،تین یا چار دن تک کوئی مثبت بات سامنے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں