موسمیاتی تغیر 2100 تک تقریباً 30 فیصد جانداروں کو معدوم کردے گا، تحقیق

مِنیسوٹا(اے ایف بی) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تغیر عالمی سطح میں جانوروں کی معدومیت کے بحران کو شدید تر بنا رہا ہے۔یونیورسٹی آف مِنیسوٹا کی سربراہی میں تحقیق کرنے والی ایک محققین کی ٹیم کومعلوم ہوا کہ تمام انواع کے تقریباً 30 فی صد 2100 تک ختم ہوجائیں گے یا ان کو شدید خطرہ لاحق ہوگا۔ ایسا ہونے کی بڑی وجہ حیاتیاتی تنوع کو پہنچنے والا نقصان، انسانی آبادی اور موسمیاتی تغیر ہےغیرمنافع بخش ادارے مرکز برائے حیاتیاری تنوع میں خطرے سے دوچار انواع کے ڈائریکٹر نوح گرینوالڈ نے ان اعداد کو کافی خطرناک قرار دیا ہے۔گرینوالڈ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تغیرکو ایک واضح مسئلہ بننے میں کئی برسوں کا عرصہ لگا ہے۔ جانوروں کی معدومیت کا بحران موسمیاتی تغیر کی شدت کا ایک حقیقی نتیجہ ہے۔محققین کی ٹیم نے ایک سروے کیا جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے ماہرین کو دعوت دی گئی اور 187 ممالک سے تعلق رکھنے والے 3331 سائنس دان جو حیاتیاتی تنوع کا مطالعہ کر رہے ہیں کے جوابات موصول ہےمحققین کے گروپ کے چیف سائنس دان ہیلی ہیملٹن کا کہنا تھا کہ جن مخلوقات کو خطرہ لاحق ہے ان میں زیادہ تر پودے اور حشرات الارض شامل ہیں۔ ان کے ساتھ بغیر ریڑھ کی ہڈی والے جانور بھی شامل ہیں، لیکن محققین کو ان مخلوقات کے متعلق بہت کم معلومات ہیں کہ ان کو کس حد تک خطرات لاحق ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں