میٹرک پریکٹیکل اورانٹرمیڈیٹ کے پیپر ملتوی نوٹیفکیشن جاری

schools

راولپنڈی (اے ایف بی)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنزPBCC کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام ہونے والے امتحان سالانہ انٹرمیڈیٹ(پارٹ ون)2022و پریکٹیکل امتحان میٹرک سالانہ 2022 بالترتیب 08 جولائی 2022 بروز جمعہ،16 جولائی بروز ہفتہ،18 جولائی بروز سوموار بوجہ عید الاضحی اور ضمنی الیکشن ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔کنڑولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچہ جات امتحان سالانہ انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون) 2022 و عملی امتحان میٹرک سالانہ2022 نئے شیڈول کے مطابق درجہ ذیل تواریخ کے مطابق منعقد ہوں گے۔پہلے شیڈول کے مطابق مورخہ08 جولائی 2022 بروز جمعہصبح کے وقت کے مضامین اسلامک ہسٹری،ہسٹری آف مسلم انڈیا،ہسٹری آف پاکستان، ہسٹر ی آف ماڈرن ورلڈ، ہسٹری آف کلچر اور شام کے وقت ہونے والے جغرافیہ،ایلیمنٹری اناٹومی اینڈمائیکروٹیکنیکس اور بیسک میڈیکل سائنسز اب نئے شیڈول کے مطابق 29 جولائی بروز جمعہکو ہوں گے جبکہمورخہ16جولائی2022 بروز ہفتہ صبح کے وقت پرانے شیڈول والے سوکس، بزنس میتھیمیٹکس اور شام کے وقت والا فلاسفی کا پرچہ اب نئے شیڈول کے مطابق 27 جولائی 2022 بروز بدھ کو ہوں گے اور پہلے شیڈول کے مطابق مورخہ18 جولائی بروز سوموارصبح کے وقت انگریزی اور شام کے وقت انگریز ی اب نئے شیڈول کے مطابق 28 جولائی بروز جمعرات کو منعقد ہوں گےاس طر ح عملی امتحان میٹرک سالانہ 2022جوکہ08 جولائی 2022 بروز جمعہ مضمون کیمسٹری (تمام گروپس) والے پریکٹیکلزابنئی تاریخ کے مطابق19 جولائی بروز منگل ،ہ 16جولائی2022 بروز ہفتہ مضمون کیمسٹری (تمام گروپس) والے پریکٹیکلزاب نئی تاریخ 20 جولائی بروز بدھ اور مورخہ18جولائی2022 بروز سوموار مضمون کیمسٹری(تمام گروپس) والے پریکٹیکلزابنئی تاریخ 21 جولائی بروز جمعرات کو منعقد ہو ں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں