گاڑی خریدنےکےخواہشمند افرادکیلئے خوشخبری

اسلام آباد(اے ایف بی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ترمیم شدہ فنانس بل 2022 کے تحت گاڑیوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کو 2 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا ہےجس کے بعد مقامی مارکیٹ میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہےذرائع کے مطابق فنانس بل 2022 کے تحت ایف بی آر نے بعض اثاثوں کی کیپٹل ویلیو پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، فراہم کردہ نرخوں پر اثاثوں کی قیمت پرٹیکس لگایا جائے، جسے کیپٹل ویلیو ٹیکس 2022 کہا جائے گاکیپٹل ویلیو ٹیکس پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی موٹر گاڑیوں پر وصول کیا جائے گا، فنانس بل 2022 میں ترمیم کے ذریعے سی وی ٹی کو اب 2 سے کم کر کے 1کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی فراہم کر دیا ایف بی آر کے مطابق در آمد کی جانے والی گاڑیوں پر کسٹم حکام کے ذریعہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کے طور پر درآمدی قیمت کا تخمینہ لگایا جائے گا، تاہم پاکستان میں مقامی طور پر تیار یا اسمبل کی جانیوالی گاڑیوں کی وہ قیمت ہوگی جس پر موٹر گاڑی مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر فروخت کرتا ہے،نیلامی کی صورت میں لگنے والی قیمت کوسی وی ٹی کیلئے تصور کیا جائے گاذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کلکٹرکسٹمز موٹر گاڑی کی درآمد کے وقت درآمدی قیمت پر مروجہ شرح کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس وصول کرے گا جبکہ مقامی مینوفیکچرر یا اسمبلر موٹر گاڑی کے خریدار سے پہلے شیڈول میں وضع کردہ شرح پر فروخت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں