مسجد نبوی واقعہ: راشد شفیق ائیرپورٹ سے گرفتار،شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے اگیا

اسلام آباد (اے ایف پی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔شیخ راشد شفیق نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔یاد رہے کہ شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے سیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئےافسوسناک واقعے کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھااس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے راشد شفیق کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد 150 افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ لوگ جہاں بھی جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ انہیں انڈے اور ٹماٹر ماریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں